Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گداگری میں کمی ہوئی، سروے رپورٹ

سروے میں 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین شامل تھیں۔ (فوٹو: اخبار 24)
شاہ عبدالعزیز قومی مکالمہ مرکز نے مملکت میں گداگری کے  رواج سے متعلق رائے عامہ کا ایک جائزہ شائع کیا ہے۔ اس کا اہتمام اپنے ماتحت رائے عامہ کے جائزے تیار کرنے والے قومی ادارے کے ذریعے کرایا تھا۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق جائزے میں مملکت کے مختلف علاقوں کے 1136 شہریوں کو شامل کیا گیا۔ ان میں مردوں کی تعداد 78 فیصد اور خواتین کی 22 فیصد تھی۔  
گداگری کے رواج سے متعلق رائے عامہ کا جائزہ سائنٹیفک بنیادوں پر کیا گیا۔ خواتین و حضرات سے مخصوص سوالات 48 گھنٹے کے اندر کیے گئے۔ 
جائزے میں بتایا گیا ہے کہ شرکامیں سے73 فیصد کا خیال ہے کہ گذشتہ 10 برس کے مقابلے میں پبلک مقامات پر گداگری میں کمی ہوئی ہے۔  
48 فیصد نے کہا کہ آن لائن گداگری ہو رہی ہے۔  
67 فیصد کا کہنا تھا کہ براہ راست گداگری کا رواج سب سے زیادہ ہے۔ آن لائن گداگری سے زیادہ براہ راست گداگری پائی جاتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: