دبئی .... دبئی میں بھکاری ایک ماہ میں سڑکوں پر گھوم پھر کر 55ہزار پونڈ کما لیتے ہیں۔ حکام کا کہناہے کہ شہر میں اسمارٹ بھکاریوں کی تعداد بڑھ گئی ہے او ریہ لوگ 3 ماہ کا ویزہ لیکر آتے ہیں اور بعد میں غیر قانونی طور پر ٹھہر جاتے ہیں۔ ابوظبی پولیس کے سربراہ کا کہناہے کہ بھیک مانگنا غیر قانونی ہے کیونکہ یہ لوگ باعث خطرہ بھی ہیں۔ انکی وجہ سے شہر پر غیر مہذب ہونے کا تصور ابھرتا ہے۔ اگر انہوں نے جرائم کئے تو اس سے نمٹنا بھی مشکل ہوگا کیونکہ انکا ڈیٹا یا فنگر پرنٹ بھی ہمارے پاس نہیں۔ حکام نے کہا کہ غیر قانونی قیام او رسڑکوں پر سامان فروخت کرنے والے غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی تعداد 34881ہے۔