عمارتوں کی مالک استانیاں بھیک مانگتے ہوئے گرفتار
ریاض۔۔۔۔وزارت محنت وسماجی بہبود کے ماتحت انسداد گداگری کے ڈائریکٹر جنرل منصور آل مسفوہ نے دھماکہ خیز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بعض ایسی استانیاں بھی بھیک مانگتے ہوئے پکڑی گئیں جو ایک یا دوعمارتوں کی مالک ہیں۔ کئی گداگر محنت مزدوری کو چھوڑ کر گداگری کو اپنا پیشہ بنائے ہوئے ہیں۔ انہیں ماہانہ 3ہزار ریال تنخواہ والی ملازمتیں موافق نہیں آتیں۔ زیادہ تر گداگر اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے تارکین ہیں۔