Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کا ہائپرسونک میزائل کا ’کامیاب‘ تجربہ، امریکہ کی مذمت

امریکہ نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے پیونگ یانگ پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی طرف آئے (فوٹو: روئٹرز)
شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جمعرات کو شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ملک کی جانب سے سال کا اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔
کوریا سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق بدھ کے روز میزائل کا آزمائشی تجربہ کیا گیا جو ہائپرسونک گلائیڈنگ ہتھیاروں سے لیس تھا۔ اس نے 700 کلومیٹر دور اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ شمالی کوریا کی جانب سے رپورٹ ہونے والا ہائپرسونک گلائیڈنگ میزائل کا دوسرا آزمائشی تجربہ ہے۔ ہائپرسونک کو جنگی اسلحے میں سب سے جدید ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔
کے سی این اے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز ہونے والے تجربے میزائل کی پرواز کی استطاعت، کنٹرول اور استحکام کی ایک بار تصدیق ہوئی جبکہ ہائپرسونک گلائیڈنگ ہتھیاروں کی کاکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ایجنسی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تجربے سے اس امر کی تصدیق بھی ہوئی کہ سردیوں کے موسم میں بھی فیول امپول سسٹم کام کرتا ہے۔
بدھ کے روز سیول اور ٹوکیو نے شمالی کوریا کی جانب سے مشتبہ میزائل کا پتہ لگایا تھا جو کہ کوریا کے شرقی علاقے واقع سمندر میں گرا تھا۔
 امریکہ کی جانب سے شمالی کوریا کے میزائل کے تجربے کی مذمت کی گئی ہے اور پیانگ یانگ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بات چیت کی طرف آئیں۔

شیئر: