Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان مرکز کی یمن کے ابین صوبے میں185 ٹن خوراک کی تقسیم

ابین کے احور ضلع میں 128 ٹن سے زیادہ غذائی  سامان تقسیم ہوا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے کنگ سلمان امدادی مرکز نے یمن کے صوبہ ابین میں185 ٹن سے زیادہ غذائی امداد تقسیم کی گئی ہے۔
سعودی عرب کی  سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ امداد 2021-2022 کے لیے یمن میں غذائی تحفظ کو سپورٹ کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
کنگ سلمان امدادی مرکز نے ابین کے احور ضلع میں لوگوں میں 128 ٹن سے زیادہ غذائی امداد ی سامان تقسیم کیا ہے جس سے 1200 خاندان مستفید ہوئے ہیں۔
اور صوبے کے ضلع  لودر کو مزید 57 ٹن امدادی خوراک  تقسیم کی اس سے مزید 535 خاندان مستفید ہوئے ہیں۔
سعودی عرب کے کنگ سلمان امدادی مرکز نے  یمن کے صوبہ شبوہ میں 81 ٹن 962 کلوگرام روزمرہ استعمال کی غذائی اشیا کے تھیلے بھیجے گئے ہیں جس سے 766 خاندانوں کی ضروریات پوری ہوں گی۔
کنگ سلمان مرکز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  یمن کے مختلف صوبوں کے15 شہروں میں 20 ہزار ٹن سے زیادہ خوراک ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جائے گی۔

کنگ سلمان امدادی مرکز 144گروپوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

یمن کے لیے امدادی مرکز کی جانب سے سب سے زیادہ  مدد کی جا رہی ہے جو کہ 3.9 بلین ڈالر سے زیادہ  کا امدادی سامان وصول کررہا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان امدادی مرکز اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی  طور پر کام کرنے والے 144گروپوں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔
مرکز کے امدادی پروگراموں میں محفوظ خوراک کی فراہمی، پانی کی صفائی اور حفظان صحت، صحت، تعلیم، ہنگامی امداد اور غذائی اجناس کی  فراہم  شامل ہے۔
 

شیئر: