Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کووڈ نامی انڈین شخص کا اصرار، ’میں وائرس نہیں ہوں‘

کووڈ کپور کی والدہ نے اس نام کا انتخاب ان کی پیدائش سے پہلے ہی کر لیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر کووڈ کپور)
نام میں کیا رکھا ہے؟ لیکن انڈین ٹریول سٹارٹ اپ کے بانی کووڈ کپور کو نام ہی نے سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت بنا دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 31 سالہ انڈین شہری کی ٹوئٹر پروفائل میں لکھا ہوا ہے کہ ’میرا نام کووڈ ہے اور میں وائرس نہیں ہوں۔‘
انہوں نے رواں ہفتے پوسٹ کیا کہ میں نے وبا کے آغاز کے بعد سے پہلی بار انڈیا سے باہر سفر کیا اور ’بہت سے افراد میرا نام سن کر حیران ہوگئے۔‘
ایک ٹویٹ میں کووڈ کا کہنا تھا کہ ’مستقبل میں غیر ملکی دورے پرلطف ہونے والے ہیں۔‘
ان کے اس ٹویٹ کو کافی پذیرائی ملی اور اسے 40 ہزار لائکس ملے اور چار ہزار دفعہ ری ٹویٹ کیا گیا۔
پوسٹ کے نیچے بے شمار لطیفے، میمز، پیغامات اور انٹرویو کی درخواستیں آئیں، جو انڈیا میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے تناظر میں سکون کے لمحات جیسا تھا۔
کپور نے اعلان کیا کہ وہ ’1990 سے کووڈ پازیٹو تھے‘ اور ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں انہوں نے کورونا بیئر پکڑی ہوئی ہے۔
ایپ ہالی ڈیفائی کے شریک بانی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کووڈ ہوں جو مزید سفر کرنا چاہتا ہے۔‘
کووڈ کے لیے اچانک سے اتنی توجہ مل جانا ’بالکل غیرمتوقع‘ ہے لیکن انہیں توقع ہے کہ یہ ان کے کاروبار کے لیے کچھ تشہیر کا باعث بنے گی۔
کووڈ انڈیا میں کافی غیرمعمولی نام ہے لیکن اس کا مطلب عالم یا ایسا شخص ہے جو ہندی یا سنسکرت سیکھ رہا ہوں۔
کووڈ کپور کی والدہ نے اس نام کا انتخاب ان کی پیدائش سے پہلے ہی کر لیا تھا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں