ریاض ہیروئن سمگل کرنے والا اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار
ملزم ایک کلو گرام سے زیادہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا- (فوٹو سبق)
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام نے سعودی عرب ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع ابلاغ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم ایک کلو گرام سے زیادہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا- جسے وہ اپنے سامان میں چھپائے ہوئے تھا- اسلام آباد سے ریاض جارہا تھا-
پاکستانی حکام نے بتایا کہ ہیروئن ضبط کرلی گئی- ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور قانونی کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے انویسٹی گیشن شروع کردی گئی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں