’وزیراعظم کہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور جب ہم پاکستان پہنچتے ہیں تو ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہی پولیس ہماری جمع پونجی چھیننے کے درپے ہو جاتی ہے۔‘
یہ کہنا ہے سوات کے رہائشی دلاور خان کا جو گذشتہ ماہ سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچے اور اسلام آباد ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہی پولیس ناکے پر روک لیے گئے۔ پولیس اہلکاروں نے نہ صرف ان کے سامان کی تلاشی لی بلکہ ’تنگ کیا‘ اور ان کو کچھ دے دلا کر جان چھڑانا پڑی۔
مزید پڑھیں
-
لاہور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے علیحدہ عدالتیں مختصNode ID: 625681