Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کی ہفتہ وار پریس کانفرنس آج ہوگی

’موجودہ حالات کے پیش نظر تدریسی عمل کومحفوظ طریقے سے جاری رکھنے پر اظہار خیال کیا جائے گا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت کے صدر دفتر میں آج کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پریس کانفرنس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کے علاوہ وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر العبد العالی گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا سے متعلق تبدیلیوں سے آگاہی دیں گے۔
وائرس کی نئی قسم کے انسداد اور بوسٹر ڈوز کے علاوہ بڑھتے ہوئے کیسز کے اسباب اور تدارک پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
جبکہ وزارت تعلیم کی ترجمان ابتسام الشہری موجودہ حالات کے پیش نظر تدریسی عمل کومحفوظ طریقے سے جاری رکھنے پر اظہار خیال کریں گی۔

شیئر: