Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 طائف کا مشہور تاریخی اہمیت کا حامل العرفہ قلعہ

قلعے کی پہلی منزل چٹانی پتھروں سے تعمیر کی گئی تھی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
طائف کمشنری کے شمال مشرق میں واقع العرفہ قلعہ اپنی تاریخی اہمیت کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس قلعے کو 13ویں صدی ہجری میں تعمیر کیا گیا تھا جو عسکری اعتبار سے انتہائی اہم تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کا کہنا ہے کہ العرفہ قلعہ ایک بلند پہاڑ پر واقع ہے جس کی خاصیت یہ ہے کہ اس سے پہاڑی کے اطراف میں بہتر طور پر نگاہ رکھی جا سکتی تھی اسی وجہ سے اس قلعے کی عہد رفتہ میں غیر معمولی اہمیت تھی۔
قلعہ العرفہ اس دور میں عسکری اور تجارتی حوالوں سے غیر معمولی شہرت کا حامل تھا۔ علاقے سے گزرنے والے تجارتی قافلوں کے لیے یہ قلعہ غاہمیت رکھتا تھا۔ علاوہ ازیں اس دور کے عسکری قائدین اس قلعے کو انتہائی محفوظ فصیل کے طورپر استعمال کرتے تھے۔

 الائی منزل پر فصیل میں نگرانوں کے لیے برجیاں بھی بنائی گئیں۔ (فوٹو، ایس پی اے)

قلعہ کی تعمیر میں سفید المرو پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ تین منزلہ ہے جس کی پہلی منزل چٹانی پتھروں سے بنائی گئی ہے جبکہ بالائی دوسری اور تیسری منزل گارے اور مخصوص مٹی کے لیپ سے تعمیر کی گئی۔ قلعے کی اندرونی تعمیر میں کمروں کی ترتیب اس طرح رکھی گئی تھی کہ عہدیداروں اور کارکنوں کی رہائش جدا جدا رہے۔
قلعے کے اطراف میں نگرانی کے لیے مخصوص برجیاں تعمیر کی گئی تھی جن میں نگران اہلکاروں کے لیے چھوٹے چھوٹے دریچے بھی رکھے گئے تھے جبکہ قلعہ کے باسیوں کے لیے پانی کے متعدد کنویں بھی تیار کیے گئے تھے۔

شیئر: