مملکت میں 39 لاکھ سے زائد بوسٹرڈوز لگائی جاچکی
مملکت میں ویکسینیشن کا آغاز 17 دسمبر2020 کو کیا گیا تھا(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا سے بچاو کےلیے 5 کروڑ24 لاکھ 15 ہزار سے زائد ویکسینز لگائی جاچکی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق اب تک لگائی گئی ویکسینز میں 39 لاکھ بوسٹرڈوز ہیں ۔ یہ ان افراد کو لگائی گئی ہیں جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 3 ماہ یا اس س زائد کا عرصہ گزرچکا ہے ۔
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے تمام ریجنز میں اب تک 25 ملین ویکسینز کی پہلی خوراک جبکہ 23 ملین سے زائد دوسری خوراک لگائی جاچکی ہے جن میں 19 لاکھ معمر افراد شامل ہیں جنہیں ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔
خیال رہے سعودی عرب میں کورونا سے بچاو کےلیے ویکسینیشن کا آغاز 17 دسمبر 2020 کو پہلے مرحلہ کے طورپرکیاتھا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری 2021 کو کیا گیا۔
وزارت صحت کی جانب سے بوسٹرڈوز یا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز ان افراد کو لگائی جارہی ہے جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے ہوئے کم از کم 3 ماہ گزر چکے ہیں