Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ ،شیل کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے

نئی دہلی... انفورسمنٹ ڈا ئریکٹو ریٹ نے منی لانڈرنگ کے معاملات میں شیل کمپنیوں کے دفاتراور انکے کاروباری ٹھکانوں پر ملک گیر چھاپے مارے ہیں۔ ڈا ئریکٹو ریٹ کی متعدد ٹیموں نے نئی دہلی سمیت 100شہروں میں کارروائی کی۔ ایجنسی نے بتایا کہ اس کے پاس اس بات کی اطلاعات ہیں کہ شیل کمپنیو ںنے این سی پی لیڈر چھگن بھوجبل، وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی اور نوائیڈ ہ کے انجینیئر یادو سنگھ کے کالے دھن کو سفید بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ یوپی کے نیشنل رورل ہیلتھ مشن میں بھی گھپلے ہوئے ہیں ۔ انفورسمنٹ کے ڈا ئریکٹو ریٹ کے حکام نے یہ بات واضح کردی کہ چھاپے ضرور مارے گئے ہیں لیکن شیل کمپنیوں کے کسی بھی عہدیدار کو گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ ابھی یہ معاملہ مشکوک ہے ۔جب تک ٹھوس ثبوت نہیں مل جاتے اس وقت تک گرفتاریاں نہیں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم دفتر کی ہدایت پر جو اسپیشل ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے، ای ڈی کی یہ کارروائی اسی کے تحت انجام پائی ہے۔ڈا ئریکٹو ریٹ کے ذمہ دار نے بتایا کہ متعدد شیل کمپنیاں غیر قانونی ٹرانزیکشن میں بھی ملوث ہوسکتی ہیںجس کےلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

شیئر: