Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیلابی ریلوں کو عبور کرنے پر 10 ہزار ریال تک جرمانہ

’بارش کے وقت یا اس کے بعدسیلابی ریلوں اور وادیوں کو عبور کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
 محکمہ ٹریفک نے بارش کے دوران اور سیلابی ریلوں میں وادیاں عبور کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے پر 10 ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کل پیر سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’بارش کے وقت یا اس کے بعدسیلابی ریلوں اور وادیوں کو عبور کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے‘۔
’ایسا کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر جرمانے کی کم سے کم حد5ہزار ریال ہے جبکہ خلاف ورزی کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے اسے 10 ہزار ریال تک کیا جاسکتا ہے‘۔
واضح رہے کہ دیہی اور نشیبی علاقوں میں بعض نوجوان شدید سیلابی ریلوں کو گاڑیوں سے عبور کرنا باعث فخر سمجھتے ہیں۔
ایسا کرنے پر اس سے قبل متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ چند دن پہلے بھی وادی عبور کرنے والا ایک شہری اپنی بیٹی کے ساتھ ہلاک ہوا تھا۔

شیئر: