Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روضہ رسول پر حاضری کے اجازت نامے مردوں تک محدود

دوسرا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا- (فوٹو عکاظ)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی ہے- ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے توجہ دلائی ہے کہ  خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتی ہیں- انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہوگی-
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام کے لیے حاضری اور روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جاسکتا ہے- اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا- اس سے قبل نہیں-
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جہاں تک مسجد نبوی میں فرض نمازوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں- البتہ روضہ شریفہ میں نماز اور صلاۃ و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے  ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے-
وزارت نے تاکید کی ہے کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جاسکے گا- امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابشر سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کیے ہوئے ہو اور توکلنا ایپ میں صحت حالت ’محصن‘ درج ہو-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: