Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچپن کی یاد تازہ کرنے کے لیے وہاب ریاض چنے بیچنے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کی خاطر کچھ دیر کے لیے سڑک پر چنے بیچتے دکھائی دیے۔
فاسٹ بولر نے ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں انہیں ایک ٹھیلے پر کھڑے ہو کر کڑھائی میں چنے بھونتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو سے یہ نہیں پتہ چل سکا کہ یہ کب اور کہاں بنائی گئی ہے لیکن عام خیال یہی ہے کہ یہ انہوں نے اپنے شہر لاہور میں بنائی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے انگریزی میں لکھا ’آپ کا چنے بیچنے والا چاچا! اپنے آرڈرز بھیجیں کیا بناؤں اور کتنے کا بناؤں؟‘
ویڈیو میں وہاب ریاض شاید ٹھیلے والے کو کہہ رہے ہیں کہ ’ویڈیو بس تھوڑی سی مجھے بنانی ہے۔‘
ایسے میں ایک موٹر سائیکل سوار ان کے پاس رکتا ہے اور وہاب ریاض ان سے پوچھتے ہیں کہ انہیں کتنے روپے کے چنے خریدنے ہیں۔
وہاب ریاض نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس ٹھیلے پر کچھ وقت گزار کر انہیں اپنے بچپن کے دن یاد آگئے۔

شیئر: