وزارت حج و عمرہ نے ای عمرہ گیٹ کے ذریعے ویزے کے اجرا کا طریقہ کار جاری کردیا- ایسے ممالک سے زائرین عمرہ گیٹ کے ذریعے عمرہ ویزہ کی کارروائی کرسکیں گے جہاں سے مملکت آنے پر پابندی نہیں ہے-
عاجل، اخبار 24 کے مطابق وزارت حج نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ایسے ممالک کے شہری جہاں سے مملکت آمد پر کوئی پابندی نہیں- عمرہ ویزہ مندرجہ ذیل کارروائی کرکے حاصل کرسکتے ہیں-
إذا كنت قادمًا من خارج المملكة، وترغب بأداء فريضة العمرة، يمكنكم التعرف على خطوات إصدار تأشيرة العمرة من خلال بوابة العمرة الإلكترونية. https://t.co/k5dlO25VkR #وزارة_الحج_والعمرة pic.twitter.com/o3mv1q9Uwk
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) January 11, 2022
ای عمرہ گیٹ وزٹ کریں-
زائر، وزارت حج و عمرہ کی لائسنس ہولڈر ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کا انتخاب کرے-
مناسب پیکیج اختیار کرے-
پیکیج کی رقم ادا کرے، پیکیج رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولیات پر مشتمل ہوگا-
مزید پڑھیں
-
30لاکھ عمرہ ویزوں کا اجرا، پاکستانی اولNode ID: 378271
-
عمرہ ویزہ پر عائد پابندی کب تک ختم ہونے کا امکان ہے؟Node ID: 465566
-
پاکستانی زائرین عمرہ کے لیے کب جا سکیں گے؟Node ID: 513676