Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد برائے یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر  59 حملے

شبوہ میں 37 عسکری آپریشن ہوئے- (فوٹو عاجل)
عرب اتحاد برائے یمن نے منگل کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارب اور شبوہ میں 59 عسکری آپریشن کیے گئے- 350 حوثی دہشت گرد مارے گئے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق عرب اتحاد نے بیان جاری کرکے توجہ دلائی ہے کہ مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 22 عسکری آپریشن کیے گئے- جن میں 120 سے زیادہ حوثی دہشت گرد مارے گئے اور ان کی 14 عسکری گاڑیاں تباہ ہوگئیں-
عرب اتحاد نے بتایا کہ شبوہ میں 37 عسکری آپریشن ہوئے- 25 عسکری گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور  230 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: