Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے خلاف عرب اتحاد کا آپریشن جاری

اتحادی فورسز کے آپریشن میں 260 حوثی مارے گئے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مارب اور شبوہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 49 حملے کیے گئے- 260 حوثی دہشت گرد مارے گئے-  
اخبار  24 کے مطابق عرب اتحاد کی جانب سے جاری  بیان میں  کہا گیا ہے کہ  شبوہ کمشنری میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 37 حملے کیے گئے جس میں ان کی  23 عسکری گاڑیاں تباہ ہوئیں-
حملوں میں میزائل لانچر بھی تباہ کردیا گیا جبکہ حملے میں 190 سے زیادہ حوثی دہشتگرد مارے گئے- 
عرب اتحاد نے توجہ دلائی کہ مارب کمشنری میں عرب اتحاد کے آپریشن کے دوران  حوثیوں کی 9 عسکری گاڑیاں تباہ اور  70 سے  زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے- 

شیئر: