Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے عدن ایئر پورٹ پر کام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

منصوبے کے تحت ہوئی اڈے کو توانائی کے استعمال کے لحاظ سے بھی بہتر کیا جائے گا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
یمن کے لیے سعودی ڈیویلپمنٹ اینڈ ریکنسٹرکشن پروگرام نے عدن انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی تعمیر نو کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس منصوبے میں رن وے، مسافروں کے لیے ٹرمنل کی عمارت اور کارگو کی جگہ بحالی شامل ہے۔
اس کے علاوہ منصوبے کے تحت ہوئی اڈے کو توانائی کے استعمال کے لحاظ سے بھی بہتر کیا جائے گا۔
عدن ایئر پورٹ کی ترقی کے اس منصوبے کا مقصد ہے کہ ملک کے ٹرانسپورٹ کے نظام، معاشرتی تعلقات اور مسافروں کے لیے سفر کو بہتر بنایا جائے۔
یمن میں سعودی پروگرام کے تحت 204 منصوبوں پر کام ہوا ہے۔ ان منصوبوں میں صحت، توانائی، ٹرانسپورٹ، پانی، تعلیم، زراعت اور فشریز کی صنعتوں پر کام کیا گیا ہے۔
 

شیئر: