Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی ہارس فیسٹیول 2022 کا آغاز

خالص نسل عربی گھوڑوں کے لیے بین الاقوامی چیمپئن شپ منعقد ہو گی۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عربین ہارس فیسٹیول 2022 کا آغاز ریاض میں قائم گھڑسواری کے بین الاقوامی مرکز اور سیرگاہ  میں  ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پورے خطے سے لوگ ہارس فیسٹیول کی سٹریٹجک پارٹنر درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے اعلیٰ نسل کے عربی گھوڑوں سے متعلق اس خاص تقریب کے افتتاح کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔

نایاب گھوڑا یہاں نیلامی میں ایک لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔(فوٹو عرب نیوز)

سعودی عرب میں جاری عربین ہارس فیسٹیول کا  یہ دوسرا ایڈیشن ہے جو 'درعیہ میں عبیہ' کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں درعیہ پرائیڈ آکشن کا انعقاد شامل تھا۔ نیلامی کی اس  تقریب میں گھوڑوں کے انتخاب کا نادر موقع تھا۔ اس نیلامی میں نایاب نسل کے عمدہ گھوڑے شامل تھے۔
برومہ بہماس نام کا نایاب گھوڑا اس نیلامی میں ایک لاکھ 80 ہزار ریال میں فروخت ہوا۔ نیلامی سے وصول ہونے والی رقم  کا ایک حصہ خیراتی ادارے کو دیا جائے گا۔
اس تقریب میں مملکت کے عظیم گھڑ سواری ورثے کی عکاسی کرنے کے لیے  خالص نسل کے عربی گھوڑوں کو خاص طور پر یہاں لایا  گیا ہے۔

فیسٹیول کا دوسرا ایڈیشن 'درعیہ میں عبیہ' کے عنوان کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

تقریب میں آنے والوں کی دلچسپی کے لیے مختلف دیگر نمائشی مقابلے، موسیقی کے پروگرام ، ریسٹورنٹس کے علاوہ مخصوص اور ثقافتی انداز کی دکانیں بھی سجائی گئی ہیں۔
الدرعیہ میں سجائی گئی اس تقریب میں بہت سے دوسرے ایونٹس بھی شامل ہوں گےجہاں روایتی عرب کھانوں کے ساتھ مہمان نوازی کا خاص تصوربھی ملتا ہے۔
یہاں پیش کیا جانے والا سب سے نمایاں پروگرام  خالص نسل کے عربی گھوڑوں کے لیے بین الاقوامی چیمپئن شپ منعقد ہو گی۔
 

شیئر: