درعیہ میلے کے تحت گھڑ سواری کے مقابلے کا آغاز کل جمعرات سے ہوگا جس میں پہلی مرتبہ مرد و خواتین ایک ساتھ شریک ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک سے ایک سو سے زیادہ گھڑ سواروں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ٹوکیو میں ہونے والے گھڑ سواری کے مقابلے کے لیے کوالیفائی ہوں گے۔

سعودی گھڑ سواری فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ آل سعود نے کہا ہے کہ ’درعیہ میں گھڑ سواری کے مقابلے کا انعقاد دنیا کے اہم مقابلوں میں سے ایک ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’مقابلوں میں دنیا بھر سے اس فن کے ماہرین شریک ہوں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ان مقابلوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔‘
مشاركة الفارسة السعودية دلما ملحس في #مهرجان_الدرعية_للفروسية
هي ابنة الفارسة الشهيرة اروى مطبقاني. هي أول فارسة سعودية مثلّت بلادها في دورة الألعاب الأولمبية وحصلت على الميدالية الأولمبية البرونزية في فئة الفردي في قفز الحواجز في سنغافورة. pic.twitter.com/8xVEIgznDZ— Dr_noooneee (@dr_noooneee) December 11, 2019