Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دراندازوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر تین شہری گرفتار

’گرفتار شدگان کو 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘ (فوٹو: سبق)
جازان پولیس نے غیر قانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والے تین شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے آنے والے 8 یمنیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی تھی۔
جازان ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’ہر وہ شخص جو دراندازوں کو سرحد عبور کرنے میں مدد کرتا ہے، انہیں سہولت فراہم کرتا ہے اور ان کی کسی بھی قسم کی مدد کرتا ہے وہ ان کے جرم میں برابر کا شریک ہے‘۔
’قانون کے مطابق ایسا کرنے پر 15 سال تک قید اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے‘۔

شیئر: