سعودی خاتون کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی ولادت
جمعرات 13 جنوری 2022 10:46
’تمام بچوں کا وزن 950 گرام سے 1100 گرام تک ہے اور سب صحت مند ہیں‘ (فوٹو: سبق)
تبوک میں سعودی خاتون کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان ملٹری ہسپتال کی طبی ٹیم نے کہا ہے کہ خاتون سمیت تمام بچے خیریت سے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ خاتون کی ولادت حمل کے 28 ویں ہفتے میں ہوئی ہے‘۔
’تمام بچوں کا وزن 950 گرام سے 1100 گرام تک ہے اور سب صحت مند ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’خاتون کے ہاں آخری ولادت 12 سال پہلے ہوئی تھی۔ بعد ازاں ہسپتال میں علاج شروع کروایا جس کے بعد اب ان کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت ہوئی ہے‘۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان ملٹری ہسپتال میں ٹیوب بی بی کے 2357 کیسز ہوئے ہیں جن میں سے 538 ولادتیں ہوئی ہیں۔