Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں قائم کپڑے کی فیکٹری پر چھاپہ، غیر ملکی گرفتار

’متعدد حکومتی اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر تمام افراد کرلیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میونسپلٹی نے 11 حکومتی اداروں کے تعاون سے کپڑے کی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق غیر ملکی کارکنوں نے گھر میں کپڑے کی بڑی فیکٹری قائم کر رکھی تھی۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’خفیہ تفتیشی ٹیموں سے فیکٹری کے بارے میں اطلاع ملی تھی‘۔
’متعدد حکومتی اداروں پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں کام کرنے والے تمام افراد کو گرفتار اور موجود سامان ضبط کرلیا ہے‘۔
’فیکٹری میں مختلف برانڈز کی جعلسازی کی جا رہی تھی نیز مارکیٹ کو انتہائی خراب کوالٹی کا کپڑا فراہم کیا جارہا تھا‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’فیکٹری کے مالک اور مکان کے مالکان کو ضابطے کی کارروائی کے لیے طلب کیا گیا ہے‘۔

شیئر: