زیرسمندر کیبل میں خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سپیڈ متاثر
جمعرات 13 جنوری 2022 18:33
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
زیرسمندر کیبل میں خرابی سے انٹرنیٹ سپیڈ متاثر ہوئی ہے (فائل فوٹو: پکسابے)
زیرسمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو سپیڈ میں کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تصدیق کی ہے انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی ہوئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی سے رش کے اوقات میں صارفین کو انٹربیٹ سپیڈ میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان کے ٹیلی کام ریگولیٹر ادارے کے مطابق ’صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات فراہمی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سسٹم میں اضافی ایڈہاک بینڈوتھ شامل کرنے سمیت دیگر اقدامات کر لیے گئے ہیں۔‘
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ خدمات کی مکمل طور پر جلداز جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔
بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی بحرہند میں ایک مقام پر رپورٹ کی گئی ہے۔