آئمہ بیگ اور عاطف اسلم پی ایس ایل 2022 کا ترانہ گائیں گے
جمعرات 13 جنوری 2022 18:29
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
آئمہ بیگ دوسری مرتبہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کا حصہ ہیں (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 2022 کا ترانہ آئمہ بیگ اور عاطف اسلم گائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کے آفیشل ترانے کی کمپوزنگ عبداللہ صدیقی نے کی ہے۔
آئمہ بیگ اور عاطف اسلم کی آواز میں پی ایس ایل ترانہ سنیچر کو ریلیز کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ کے منتظمین کو توقع ہے کہ نیا ترانہ کورونا وبا کی غیرمعمولی صورتحال میں شائقین کرکٹ کے لیے تفریح کا باعث ہو گا۔
آئمہ بیگ اس سے پہلے گزشتہ ایڈیشن میں بھی پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ’گروو میرا‘ گایا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عاطف اسلم نے پی ایس ایل کا ترانہ گایا ہے۔
نئے ترانے کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا ترانہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے جو کھیل کی روح کے مطابق ہو، یہ ترانہ شائقین کرکٹ کو پسند آئے گا۔