جازان میں ایک ٹن نشہ آور پودے کی سمگلنگ ناکام
’ضبط شدہ منشیات ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کردی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جازان پولیس نے ایک ٹن 50 کلو نشہ آور پودہ’قات‘ کی سمگلنگ ناکام بنادی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ضبط شدہ منشیات ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کردی ہیں۔
وزارت داخلہ میں کمیونیکیشن شعبے کے سربراہ کرنل احمد الطویان نے کہا ہے کہ ’کارروائی جازان گشتی فورس کے تحت ہوئی ہے‘۔
’منشیات ضبط کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کیس متعلقہ ادارے کے حوالے کیا گیا ہے‘۔