ریاض میں گاڑیاں چرانے والاگروہ گرفتار
گروہ میں 6 سعودی شہری اور 4 غیر ملکی شامل ہیں(فوٹو، ٹئوٹر)
ریاض پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیموں نے گاڑیاں چرانے والے 10 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان میں 6 سعودی اور چار غیر ملکی جن میں 2 درانداز شامل ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘کے مطابق پولیس کوگاڑیاں چرائے جانے کی متعدد رپورٹس موصول ہوئی تھیں جس پرپولیس کے مخصوص یونٹس کوملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹاسک دیا گیا۔
پولیس کے خفیہ یونٹس ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئے جن کی نشاندہی کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ریجنل پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان 79 گاڑیاں چرائی تھیں جنہیں لوٹ مار کےعلاوہ مختلف جرائم کے لیے استعمال کیاجاتا تھا۔
پولیس نے گروہ کے قبضے سے تمام مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف چوری اور لوٹ مار کا مقدمہ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں انکا کیس مکمل کرنے کے بعد فوجداری عدالت میں مقدمہ پیش کیاجائے گا۔