لاڈلے کتے کی سالگرہ سے ’کورونا کپور‘ تک، اس ہفتے کی دلچسپ وعجیب خبریں
لاڈلے کتے کی سالگرہ سے ’کورونا کپور‘ تک، اس ہفتے کی دلچسپ وعجیب خبریں
ہفتہ 15 جنوری 2022 15:59
پولیس آفیسر ڈکیتی کو نظر انداز کرکے پوکے مون گیم کھیلتے رہے (فوٹو اے ایف پی)
دنیا بھر میں اومی کرون اور دیگر سنجیدہ خبروں کے علاوہ گذشتہ ہفتے ایسی دلچسپ و عجیب خبریں سامنے آئیں جن سے لوگوں کو محضوظ ہونے کا موقع بھی ملا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ہفتہ بھر سامنے آنے والی کچھ ایسی ہی خبروں کا خلاصہ کیا ہے۔
لاڈلے کتے کی سالگرہ
کتوں سے محبت کرنے والوں کی اس دنیا میں کمی نہیں ہے، لیکن انڈیا کے شہر احمدآباد میں ایک ایسا لاڈلا کتا بھی ہے جس کی سالگرہ پر مالک نے 10 ہزار ڈالر خرچ کیے۔
کتے کے مالک نے کورونا وبا کو ملحوظ خاطر نہ لاتے ہوئے بہت سے مہمانوں کو سالگرہ پر مدعو کر لیا۔ دیگر لوازمات کے ساتھ ایک بڑا سا کیک منگوایا گیا اور پارٹی کی گئی۔
تاہم یہ خوشی دیرپا ثابت نہیں ہوئی کیونکہ پارٹی پر پولیس کا چھاپہ پڑا اور بہت سے لوگ گرفتار ہوگئے۔
پوکے مون اور ڈاکو
امریکہ میں دو پولیس افسران کو قریب ہی ہونے والی ایک ڈکیتی کی واردات کو نظر انداز کرکے پوکےمون گیم کھیلنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔
پولیس افسر پوکے مون گیم کے کرداروں کا شکار کرنے میں تو کامیاب رہے لیکن پاس ہی واقع سٹور میں ڈکیتی کرنے والے ڈکیتوں کو نہ پکڑ سکے۔
ان دونوں کی وائس ریکارڈنگ سے معلوم ہوا کہ انہوں نے سٹور سے مدد کی کال سنی ان سنی کر دی اور پوکے مون کے کرداروں کی تلاش میں نکل گئے۔
پولیس نے مدد کی کال سنی ان سنی کرکے پوکے مون کرداروں کی تلاش میں نکل گئے (فوٹو اٹلانٹا ٹائمز)
گلابی ماسک اور عزت کا سوال
اطالوی پولیس یونین نے اہلکاروں کو مہیا کیے جانے والے گلابی ماسک پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پولیس یونیفارم کے ساتھ میل نہیں کھاتے اور ’ادارے کی ساکھ کے لیے خطرہ‘ ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ سفید، نیلے اور کالے ماسک مہیا کرنے چاہییں جو نیلے یونیفارم کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔
ڈپٹی انفراسٹرکچر منسٹر ٹریسا بیلانوا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’رنگین ماسک پہننے سے ساکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ یونیفارم کی عزت رنگوں سے نہیں بلکہ اس کو پہننے والے مردوں اور عورتوں کے کام سے بڑھتی ہے۔‘
’میرا نام کویڈ کپور، مگر میں وائرس نہیں‘
جب سے کورونا کی وبا سامنے آئی ہے کافی ایسی جگہیں یا چیزیں سامنے آئین جن کے نام کورونا یا کویڈ ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں کویڈ ہوں جو زیادہ سے زیادہ سفر کرنا چاہتا ہے۔‘ (فوٹو وائبز آف انڈیا)
لیکن انڈیا میں ایک ٹریول ایجنسی کے مالک کا نام کویڈ کپور ہے۔ انہوں اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرا نام کویڈ کپور ہے، لیکن میں وائرس نہیں ہوں۔‘
یہ ٹویٹ وائرل ہوگئی۔ دلچسپ میمز بنائی گئیں اور میڈیا نے ان کے انٹرویو بھی کیے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں کویڈ ہوں جو زیادہ سے زیادہ سفر کرنا چاہتا ہے۔‘