Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'بڑی پروڈکشن کمپنی' کی فلم کی آفر ٹھکرا دی تھی: کریتی سینن

کریتی سینون کہتی ہیں ان کے کام میں آڈیشنز دینے سے بہتری آئی۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
انڈین فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ کریتی سینن نے بالی وڈ کی کئی مشہور فلموں میں اہم رول نبھائے ہیں۔
تاہم اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ انہیں ایک بار ’بہت بڑی پروڈکشن کمپنی‘ نے آفر کی تھی، جسے انہوں نے قبول نہیں کیا تھا کیونکہ ان کا کردار اس فلم میں اہم نہیں تھا۔
انڈین ویب سائٹ بالی وڈ ببل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کے مینیجر کو ایک شخص نے کہا تھا کہ کریتی سینن کو ’اس سے بہتر‘ نہیں مل سکتا۔
انہوں نے اس وقت کے بارے میں بھی بات کی جب ان کے بجائے مشہور سٹار کی بیٹی کو فلم میں لیا گیا تھا۔
انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ’وہ وقت بھی تھا جب مجھے فلم ملی جو بہت بڑی پروڈکشن کمپنی سے تھی لیکن میرا کردار اس میں اتنا خاص نہیں تھا۔‘
انہوں نے کئی مشہور فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جن میں ’بریلی کی برفی‘، ’می می‘، ’ہاؤس فل‘ اور ’لکا چھپی‘ شامل ہیں۔
کریتی سینون کا کہنا ہے کہ ان کے کام میں مختلف فلموں کے لیے آڈیشن دینے سے بہتری آئی ہے۔
انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ ایک مرتبہ آڈیشن لینے والوں کو کسی نئے چہرے کی تلاش تھی لیکن رول کسی سٹار کی بیٹی کو دے دیا گیا 'اور میں سوچتی رہ جاتی تھی کہ پھر آپ نے آڈیشن لیا کیوں۔‘
بالی وڈ میں پہلے بھی اداکاروں نے اس بات کی شکایت کی ہے کہ بڑی فلموں میں پہلے سے مشہور سٹارز کے بیٹوں اور بیٹیوں کو اہم کردار دے دیے جاتے ہیں۔

شیئر: