Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2021 میں نیٹ فلکس پر پسند کی جانے والی فلمیں اور سیریز

لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم ’ڈونٹ لک اپ‘ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
امریکی ویب سائٹ ’روٹن ٹوماٹوز‘ کا شمار فلموں اور ڈراموں کے ریویوز کے حوالے سے دنیا کی بڑی ویب سائٹوں میں ہوتا ہے اور اس کی دی گئی ’ریٹنگ‘ کو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں بھی مستند سمجھا جاتا ہے۔
آئیے نظر ڈالتے ہیں کہ ’روٹن ٹوماٹوز‘ کے مطابق 2021 میں نیٹ فلکس پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلمیں اور سیریز کون سی تھیں۔
سکوئڈ گیم
نیٹ فلکس پر ستمبر 2021 میں ریلیز ہونے والی کورین سیریز سکوئڈ گیم 94 فیصد ریٹنگ کے ساتھ ’روٹن ٹوماٹوز‘ کی اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
ڈونٹ لُک اَپ
ہالی وڈ کے بڑے ترین اداکاروں لیونارڈو ڈی کیپریو، جینیفر لارنس اور میرل سٹریپ کی فلم ’ڈونٹ لک اپ‘ کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے۔

آرکین

نومبر 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ایکشن ایڈوینچر اینیمیٹڈ سیریز ’آرکین‘ کا پہلا سیزن ’روٹن ٹوماٹوز‘ کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

دا وِچر

سپرمین فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار ہنری کیول کی سیریز ’دا وچر‘ کا دوسرا سیزن بھی پچھلے سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا ہے اور اسی سبب اس سیریز کی پسندیدگی تاحال برقرار ہے۔

دا وِچر کا سیزن 2 پچھلے سال ریلیز ہوا تھا۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

آرمی آف دا ڈیڈ

ہالی وڈ کے معروف ترین ہدایت کار زیک سنائڈر کی فلم ’آرمی آف دا ڈیڈ‘ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اس فلم میں ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ کے سابق ریسلر ڈیو بٹیسٹا اور ان کی ٹیم کو زومبیوں سے لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ریڈ نوٹس
ہالی وڈ کے مہنگے ترین اداکار ڈیوائن جانسن، ریان رینلڈز اور گیل گیڈت کی ایکشن کامیڈی فلم ’ریڈ نوٹس‘ اس فہرست میں چھٹے نمبر پرہے۔
دا پاور آف دا ڈاگ
سال 2021 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی برطانوی اداکار بینیڈیکٹ کمبربیچ کی فلم ’دا پاور آف دا ڈاگ‘ روٹن ٹوماٹوز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہے۔

بینیڈکٹ کمبربیچ کی فلم ’دا پاور آف دا ڈاگ‘ بھی ٹاپ 10 کا حصہ ہے۔ (تصویر: نیٹ فلکس)

آئی کیئر آلاٹ
روزامینڈ پائیک اور پیٹر ڈنکلیج کی 2020 میں ریلیز ہونے والی ڈارک کامیڈی فلم ’آئی کیئر آلاٹ‘ 2021 میں بھی فلمی شائقین کی توجہ کا مرکز رہی اور یہ اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
مڈنائٹ ماس
زیک گلفورڈ اور کیٹ سیگل کی سیریز ’مڈنائٹ ماس‘ کا پہلا سیزن ستمبر 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔ چرچ اور خون پینے والے پادری کے گرد گھومنے والی کہانی ’روٹن ٹاماٹوز‘ کی فہرست میں آٹھویں نمبر ہر ہے۔
یُو
معصوم چہرے کے پیچھے قاتل کی کہانی ’یُو‘ کا سیزن تھری اکتوبر 2021 میں ریلیز ہوا اور یہ اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔

شیئر: