جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا موبائل نمبر نیٹ فلکس کے مشہور شو ’سکوئڈ گیمز‘ میں ظاہر ہونے کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں جعلی کالز اور پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس پر آن لائن سٹریمنگ کمپنی نے فینز سے کال نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیٹ فلکس اور مقامی پروڈکشن کمپنی سائرن پکچرز نے کہا ہے کہ ’سیریز میں متعلقہ سینز ترمیم کر کے فون نمبر ہٹا دیا جائے گا۔‘
سکوئڈ گیمز میں خاتون کا نمبر اس دعوت نامے پر لکھا ہوا ظاہر ہوتا ہے جو گیم میں شامل ہونے کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کو دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
’منی ہائسٹ‘ کے پانچویں سیزن کی ریلیز آئندہ سال اپریل میںNode ID: 479986
-
سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے شیئرز میں گراوٹ، سخت مقابلے کا سامناNode ID: 559501
نو حصوں پر مشتمل سکوئڈ گیمز کی کہانی ان کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے جو 38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔
گذشتہ ماہ نیٹ فلکس پر سکوئڈ گیمز نشر ہونے کے بعد یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہو گئی ہے۔
مقامی براڈکاسٹر ایس بی ایس نے گذشتہ ماہ کم گل ینگ نامی خاتون کا انٹرویو کیا تھا جن کا نمبر سیریز میں دکھایا گیا ہے۔
کم گل نے انٹرویو کے دوران موصول ہونے والے پیغامات بھی دکھائے جن میں انہیں سکوئڈ گیمز میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے۔ پیغامات میں لکھا ہوا تھا کہ اگر وہ غربت سے نکل کر امیر ہونا چاہتی ہیں تو سکویڈ گیمز کا حصہ بن جائیں، جبکہ خاتون خود کوریا کے جنوب مشرقی شہر میں اپنا کاروبار چلاتی ہیں۔
نیٹ فلیکس نے کہا ہے کہ ’پروڈکشن کمپنی کے تعاون سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سیریز میں ان سینز کو ترمیم کیا جائے گا جہاں فون نمبرز ظاہر ہو رہے ہیں۔‘
Finished Squid Game?
Then check out Alice in Borderland — a thrilling series that also revolves around a series of deadly games but with a science fiction twist! pic.twitter.com/lTel3xXF98
— Netflix (@netflix) October 7, 2021