Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی افغانستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 12 افراد ہلاک

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان کے مغربی علاقے میں  پیر کو آنے والے زلزلے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے  میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بادغیس کے گورنر محمد صالح پردل نے اے ایف پی کو بتایا کہ قدیس ضلع میں زلزلے کے بعد مکانات کی چھیتں گرنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے یورپین میڈیٹیرینین سسمالوجیکل سنٹر کے حوالے سے بتایا کہ پیر کو مغربی افغانستان میں آنے والے  زلزلے کی ریکٹر سکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر تھا۔
تاہم یوایس جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدا میں یو ایس جیالوجیکل سروے نے بھی زلزلے کی شدت کو 5.6 ہی رپورٹ کیا تھا۔
گورنر پردل نے کہا کہ ’آج کے زلزلے میں کئی افرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘ ان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے افغانستان میں تواتر کے ساتھ زلزلے آتے ہیں خاص کر کوہ ہندوکش کے سلسلے میں جو کہ یوریشین اور انڈین ٹکٹانک پلیٹ کے قریب واقع ہے۔

شیئر: