Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں پاکستانی کی ہلاکت، اماراتی حکام سے رابطے میں ہیں: دفتر خارجہ

ابوظبی دھماکوں میں پاکستانی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ (فوٹو: وام)
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ابوظبی دھماکے میں پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر اماراتی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اس ضمن میں مزید تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ مختصر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ابوظبی میں تین پیٹرولیم ٹیکرز میں آتشزدگی کے  افسوس ناک واقعے کے بارے میں اماراتی حکام نے بتایا ہے  جس میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ابوظبی پولیس نے ابوظبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کو پاکستانی شہری کی ہلاکت کے بارے میں بھی مطلع کیا ہے۔

شیئر: