Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ابوظبی ایئرپورٹ پر ’بزدلانہ دہشت گرد حملے‘ کی مذمت

پیر کو ابوظبی میں ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث تین افراد ہلاک ہوئے تھے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے پیر کو ابوظبی ایئرپورٹ پر ’بزدلانہ دہشت گرد حملے‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ابوظبی حملے کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی سکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ، جس کے لیے حوثی باغی ذمہ دار ہے، اس گروپ کی جانب سے خطے اور دنیا کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے درپیش خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔‘
قبل ازیں ابوظبی پولیس نے کہا  تھا کہ ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ’دھماکے کے بعد لگنے والی آگ کے باعث 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا تھا کہ ’زخمیوں میں سے بعض کی حالت نارمل ہے جبکہ بعض کو اوسط درجے کی چوٹیں آئیں ہیں۔
ابوظبی پولیس نے کہا تھا ابوظبی ایئرپورٹ میں زیر تعمیرعلاقے میں آتشزدگی ہوئی ہے۔
 

شیئر: