Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی میں ضرورت مند زائرین کے لیے مفت وہیل چیئرز

وہیل چیئرز کو سینیٹائز بھی کیا جاتا ہے- (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)
امور حرمین شریفین کے ادارے کی جانب سے ضرورت مند عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے حرم مکی میں خصوصی طورپر مفت وہیل چیئرز فراہم کرنے کے لیے 3 پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے امور حرمین کے شعبہ ’نقل‘ کے ڈائریکٹر احمد المقاطی نے بتایا کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر بجلی والی وہیل چیئرز کا  ٹکٹ خریدنے کے لیے ’تنقل ایپ‘ پر سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ 

5 ہزار سادہ وہیل چیئر بھی موجود ہیں- (فوٹو حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)

احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وہیل چیئرز کو مستقل بنیادوں پر سینیٹائز کیا جاتا ہے۔ سینیٹائزنگ کے لیے مستقل بنیادوں پر کارکنوں کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی جاتی ہیں۔ 
وہیل چیئر ٹریک کی نگرانی کے لیے 180 سپروائزربھی تعینات کیے گئے ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہیل چیئرکے راستے کو کھلا رکھیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

3 ہزار بجلی سے چلنے والی وہیل چیئر بھی موجود ہیں (فوٹو: حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ٹوئٹر)

ڈائریکٹر شعبہ نقل کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ امور حرمین کی جانب سے 8 ہزار وہیل چیئرز فراہم کی گئی ہیں جن میں سے 5 ہزار سادی جبکہ 3 ہزار بجلی سے چلنے والی شامل ہیں۔ 
بجلی سے چلنے والی وہیل چیئر میں سنگل اور ڈبل سیٹوں والی موجود ہیں جنہیں ضرورت کے مطابق حاصل کیا جاسکتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: