حرم میں وہیل چیئر کی بکنگ کے لیے ایپ کا اجرا
’وہیل چیئر کی بکنک کے لیے پہلے ایپ میں رجسٹریشن کرنا ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد حرام میں معذور اور معمر زائرین کے لیے وہیل چیئر کی بکنگ اب آن لائن بھی ہوگی، اس کے لیے مخصوص ایپ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے وہیل چیئر کی بکنگ کے لیے خصوصی ایپ ’تنقل‘ کا افتتاح کر دیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایپ کے ذریعہ زائرین حرم برقی وہیل چیئر کی بکنگ حرم آنے سے پہلے کر سکتے ہیں‘۔
’ایپ کے ذریعہ بکنگ نمبر حاصل کیا جاسکتا ہے اور فیس بھی ادا کی جاسکتی ہے، صارف چاہے تو فیس آن لائن ادا کر دے اور چاہے تو کاؤنٹر پر جمع کر دے‘۔
’ایپ سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے رجسٹریشن ضروری ہے، ایپ میں دیئے گیے مختلف آپشن میں سے پسند کے آپشن پر کلک کریں، اس کے بعد کنفرمیشن کا کوڈ ڈالنا ہوگا‘۔
مسجد حرام میں وہیل چیئر کی بکنگ کی ایپ ڈاؤن کرنے کے یہاں کلک کریں۔