متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ابوظبی حملوں میں ہلاک ہونے والے پاکستانی کی لاش پاکستان پہنچا دی گئی ہے۔
جمعرات کو پاکستانی سفارت خانے نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’آج لاش پاکستان پہنچی جسے حکومتی عیدیداروں نے ورثا کے حوالے کیا۔‘
اس سے چند روز قبل پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ وہ ابوظبی دھماکے میں پاکستانی شہری کی ہلاکت کے معاملے پر اماراتی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اس ضمن میں مزید تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ابوظبی دھماکہ: پاکستانی سمیت تین افراد ہلاک، سعودی عرب کی مذمتNode ID: 636181
-
ابوظبی حملوں میں کروز میزائل اور ڈرون استعمال ہوئے: اماراتی سفیرNode ID: 637186
واضح رہے کہ ابوظبی میں ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے تھے۔
ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں میں دھماکے کے باعث ایک پاکستانی اور دو انڈین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
The Embassy officials dispatched the dead remains of the deceased Pakistani who died in the terrorist attack on Abu Dhabi on 17 January. Today, the dead body arrived in Pakistan and was received by the government officials and handed over to the family members.
— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) January 20, 2022