Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خانپور ڈیم میں سکول کے طلبہ کی کشتی الٹ گئی، خاتون ٹیچر ہلاک

پولیس اہلکار محمد سعید نے بتایا کہ ’کشتی میں 38 طالبعلم سوار تھے‘ (فوٹو: ریڈیو پاکستان)
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع خانپور ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک خاتون ٹیچر ڈوب کر ہلاک ہو گئی ہیں جبکہ کشتی میں سوار طلبہ محفوظ رہے۔
منگل کو راولپنڈی سے خانپور تفریحی دورے پر آنے والے سکول کے طلبہ کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔
خانپور پولیس سٹیشن کے ایک اہلکار محمد سعید نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’کشتی میں 38 طلبہ سوار تھے، کشتی چلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔‘
ایک اور پولیس آفیسر انسپیکٹر محمد وسیم نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ہماری ٹیمیں ڈیم پر پہنچ چکی ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔‘
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور کے دفتر سے بھی خاتون ٹیچر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

شیئر: