یہ سنہ 1929 کے ماہ نومبر کا ذکر ہے۔ لاہور میں آل انڈین کانگریس کا ایک غیر معمولی اجلاس ہوتا ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو کی زیر صدارت اجلاس میں برطانوی حکومت سے ہندوستان کو ڈومینین کی حیثیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ کے اگر انگریزوں نے 26 جنوری 1930 تک یہ مطالبہ تسلیم نہ کیا تو ہندوستان اپنے آپ کو مکمل آزاد قرار دے گا۔
ہندستان کو مکمل آزادی اس ڈیڈلائن کے تقریباً 17 سال بعد ملی مگر کانگریس نے 26 جنوری کی تاریخ کو ایک تاریخی واقعے کے ساتھ منسلک کر کے گویا ماضی کی ناکامی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی۔
26 جنوری 1950 کو پہلے انڈین صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے انڈین آئین پر دستخط کیے تو ہندوستان ڈومینین سے جمہوریہ قرار پایا۔
مزید پڑھیں
-
کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کا صدارتی حکم نامہNode ID: 428211
-
انڈیا:مذہبی آزادی سے متعلق امریکی ادارے کی رپورٹ مستردNode ID: 475476
-
’مودی حکومت انڈیا کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے‘Node ID: 630671