عرب حکمرانوں کی تکفیر پر شہری کو 8سال قید
ریاض: سعودی عدالت نے عرب حکمرنوں ایک شہری کو 8سال قید کی سزا سنائی ہے۔ شہری پر ایک مطلوب شخص کو پناہ دینے کے علاوہ غیر قانونی طور پر فنڈنگ کا بھی الزام تھا۔ عکاظ اخبار کے مطابق شہری تکفیری فکر سے متاثر تھا۔ اس نے منحرف نظریات اپنا رکھے تھے۔ وہ عرب حکمرانوںکو علی الاعلان کافر قرار دیتا تھا۔ غیر قانونی طور پر فنڈنگ کرکے 10ہزار ریال شام روانہ کئے تھے۔ عدالت نے 8سال قید کے علاوہ جیل سے رہائی پانے کے علاوہ اتنی مدت کے لئے بیرون ملک پر سفر پر پابندی عائد کی ہے۔