ڈاکٹر مناھل ثابت مالیاتی انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی سب سے کم عمر خاتون ہیں۔ انہوں نے 25 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کرلی تھی۔
مناھل ثابت کون ہیں؟
المرصد ویب سائٹ کے مطابق پورا نام مناھل عبدالرحمن ثابت ہے۔ وہ 1981 میں پیدا ہوئی تھیں۔ میتھس اور اکنامکس کی ماہر ہیں۔ مالیاتی امور کی کنسلٹنٹ ہیں۔ یمن کے تعز علاقے سے تعلق رکھتی ہیں۔
ڈاکٹر مناھل 2007 سے متحدہ عرب امارات میں النصائح سمارٹ کنسلٹنٹ کمپنی کی مالک اور سربراہ ہیں۔
پندرہ برس کی عمر میں انٹرمیڈیٹ کے بعد امریکہ چلی گئی تھیں۔ جہاں انہوں نے امریکن یونیورسٹی سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔
مالیاتی انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر خاتون ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مناھل ثابت مالیاتی انجینیئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر خاتون ہیں۔ انہوں نے 25 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی۔
انہیں ریاست مناکو کے پرنس البرٹ دوم کے ماتحت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ایکو فار آرٹ نے سفیر منتخب کیا تھا۔
ڈاکٹر مناھل ثابت وال سٹریٹ جرنل کی درجہ بندی کے مطابق سٹاک ایکسچینج کی ملکہ کا اعزاز حاصل کیے ہوئے ہیں۔ وہ ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی 130 سے زیادہ سرٹیفکیٹ یافتہ ہیں۔