پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی کے بعد 126150 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 386 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 108153 روپے رہی۔
مزید پڑھیں
-
’کوئی پوچھے تو بتانا‘، جماعت اسلامی کا کراچی دھرنا ختمNode ID: 639451
-
جمعہ 28 جنوری کو ریال کا ریٹNode ID: 639466
-
جمعہ 28 جنوری کا پاکستانی روپے کا ریٹNode ID: 639556
پاکستان میں گزشتہ روز جمعرات کو بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مجموعی طور پر جمعرات اور جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہو چکی ہے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس قیمت میں 28 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 1784 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں ایک مرتبہ پھر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ فی تولہ چاندی 1470 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1260.28 روپے رہی۔