مملکت کے بیشتر علاقوں میں سردی کی ایک اور لہر متوقع
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’ابھی موسم سرما کے دو ماہ باقی ہیں‘ (فائل فوٹو: سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ ’ابھی موسم سرما کے دو ماہ باقی ہیں۔‘
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’120‘ میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے توقع ظاہر کی کہ’ آئندہ ہفتے مملکت کے بیشتر علاقوں میں سردی کی ایک اور لہر آئے گی۔‘
قومی مرکز کے ترجمان نے کہا کہ ’اس بات کا امکان ہے کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوگا اور ساحلی مقامات کا موسم نسبتاً معتدل ہوگا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’دوپہر کے وقت ممکن ہے درجہ حرارت میں اضافہ ہوجائے لیکن موسم سرما کے دوران دوپہر کے وقت بھی موسم مناسب رہے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مملکت کے بیشتر علاقوں خصوصاً شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت توجہ طلب حد تک کم ہوگیا ہے۔ ان دنوں ان مقامات پر درجہ حرارت منفی چل رہا ہے۔‘