Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی لہروں کا موسم کب ختم ہوگا؟

’سردی کی حالیہ لہر ختم ہونے کے بعد موسم اعتدال پر مائل ہوجائے گا‘ ( فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ شدید سردی کی لہروں کا موسم آج سے 13 دن بعد ختم ہوجائے گا۔
سبق ویب کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی حالیہ لہر ختم ہونے کے بعد موسم اعتدال پر مائل ہوجائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی اور وسطی علاقوں میں دن میں موسم خوشگوار جبکہ بعض اوقات رات کے وقت سردی مائل ہوگا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ، شمالی حدود ریجن، باحہ اور مشرقی ریجنوں میں رات کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کی طائف، الہدا اور الشفا کمشنریوں میں دھند کی کیفیت صبح 8 بجے تک رہے گی‘۔
دوسری طرف ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر سردی کی لہر ہوگی ہے جو پہلی لہر سے زیادہ شدید ہوگی۔
 

شیئر: