Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں منہدم کیے جانے والے مکانات کے مالکان کو معاوضہ

’جن شہریوں کے پاس ملکیتی دستاویزات ہیں انہیں زمین اور مکان کی تعمیر کا معاوضہ دیا جائے گا‘ (فوٹو: عکاظ)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر میں جن مکانات کو منہدم کیا جا رہا ہے ان کے مالکان کو معاوضہ دینے کے لیے درخواستوں کی آن لائن وصولی کا آغاز ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق درخواستوں کی وصولی بلدیہ کے فیلڈ آفس میں بھی ہوسکتی ہے۔
بلدیہ نے واضح کیا ہے کہ ’جن شہریوں کے پاس ملکیتی دستاویزات ہیں انہیں زمین اور مکان کی تعمیر کا معاوضہ دیا جائے گا‘۔
’جبکہ وہ شہری جن کے پاس ملکیتی دستاویزات نہیں ہیں انہیں صرف مکان کی تعمیر کا معاوضہ ملے گا‘۔
جدہ میونسپلٹی کے ترجمان محمد البقمی نے کہا ہے کہ ’درخواستوں کی آن لائن وصولی مالکان کی سہولت کے لیے فراہم کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مالکان کو چاہئے کہ وہ ملکیتی دستاویزات، شناختی کارڈ، نقشے پر مکان کا تعین اور مکان کی واضح تصویر کے علاوہ دیگر تفصیلات درج کرنی ہوں گی‘۔

شیئر: