Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس پر 22 فروری کو سرکاری اور نجی اداروں میں تعطیل

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 22 فروری کو یوم تاسیس منانے کی منظوری دی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی احمد الراجحی  نے کہا ہے کہ ’مملکت کے یوم تاسیس پر سنیچر 22 فروری کو سرکاری اور نجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔‘
اخبار 24 نے وزیر افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 22 فروری کو مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پرتعطیل کے شاہی احکامات صادر کیے ہیں۔ 
 سعودی عرب کے نجی شعبے کے ملازمین کی جانب سے دریافت کیا جارہا تھا کہ یوم تاسیس کی عام تعطیل کا اطلاق نجی شعبے پر بھی ہوگا یا یہ صرف سرکاری اداروں کےلیے ہوگا۔ 
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 22 فروری کویوم تاسیس منانے کی منظوری دی ہے۔
شاہی فرمان میں کیا گیا ہے کہ سعودی ریاست کی تاسیس کی یاد میں ہر سال 22 فروری کو یوم تاسیس پر سرکاری تعطیل ہوگی۔

شیئر: