سعودی پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا ہے کہ طبی آلات و لوازمات میں جعلسازی قابل سزا جرم ہے۔
عاجل کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ طبی آلات و لوازمات یا پیکنگ میں کسی بھی قسم کی جعلسازی ممنوع ہے، خلاف ورزی پر سزا مقرر ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں سنگین جرائم میں شامل ہیں اور ان پر گرفتاری لازمی ہے۔
بیان میں پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ طبی آلات میں ہر وہ آلہ یا مشین شامل ہے جو امراض کی تشخیص یا زخموں کا پتہ لگانے یا زخموں سے بچانے یا نگرانی، کنٹرول یا علاج میں کام آتے ہوں۔ اعضا کی پیوند کاری، لیب ٹیسٹ اور مریضوں کے طبی معائنے میں استعمال ہونے والا ہر آلہ اس پابندی کا حصہ ہے۔