اگر آپ میں کورونا کی علامات پائی جاتی ہیں اور آپ کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے کسی لیبارٹری میں نہیں جانا چاہتے اور پتہ لگانا چاہتے ہیں کہ آپ کورونا کا شکار ہیں یا نہیں تو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اب آپ گھر بیٹھے کم پیسوں میں اپنا کورونا ٹیسٹ خود کر سکیں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ٹیسٹ کٹس کے گھروں میں خود سے استعمال کے لیے مارکیٹ میں فروخت کی اجازت دے دی ہے۔
اس سے قبل مارکیٹ میں سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس موجود تو تھیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی فروخت کی اجازت نہیں تھی۔
مزید پڑھیں
-
دنیا بھر میں کہاں کہاں ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے؟Node ID: 640276
-
کورونا وائرس سے بچاؤ کی طبی اشیا کا فضلہ ’ماحول کے لیے خطرناک‘Node ID: 640656