Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن کے الزام میں 234 افراد زیر حراست، 634 سے تفتیش

’زیر حراست افراد پر رشوت، عہدے کا ناجائز استعمال اور ذاتی مفاد کے حصول کے الزامات ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران 4286 دورے ہوئے ہیں جبکہ کرپشن کیسز میں 634 افراد سے تفتیش کی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے  کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 234 شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’زیر حراست افراد پر کرپشن، رشوت، عہدے کا ناجائز استعمال اور ذاتی مفاد کے حصول کے الزامات ہیں‘۔
ادارے نے بتایا ہے کہ ’زیر حراست افراد کا تعلق وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت نیشنل گارڈ، وزارت خارجہ، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور وزارت بلدیاتی امور سے ہے‘۔
ادارے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ جہاں کہیں بھی کرپشن ہو رہی ہو اس کے متعلق ہمیں آگاہ کیا جائے۔

شیئر: